اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی غزہ پر قبضے کی منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے نتین یاہو کی حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دیدی۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے یہ دھمکی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں دی ، اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت جنگ کے اصل اہداف سے پیچھے ہٹتی ہے تو یہ اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہو گا۔
اسرائیل نسل کشی کا ارادہ رکھتا ہے، غزہ پرقبضے کا منصوبہ اس کا ثبوت ہے، ایران
اسموٹرچ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے نیتن یاہو اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جانا ہی نہیں چاہتے ، ریلیجیس صیہونیت پارٹی کے رکن پارلیمنٹ زوی سوکوٹ نے بھی وارننگ دی کہ اگر حکومت جنگ کے اہداف ترک کرتی ہے تو وہ حکومت گرانے کے لیے ووٹ دیں گے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی کابینہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ پر فوجی کنٹرول کی تجویز کی منظوری دی تھی۔
