نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی امداد کی ضرورت اور اسرائیلی مظالم روکنے پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی قیادت سے ملاقاتیں ، سینٹکام کی چینج آف کمانڈ تقریب میں شرکت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین پراسرائیلی قبضے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
