رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی ، خان پور سٹی پھاٹک پر حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
شکار پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے معطل ہو گئی ہے ، ٹریک کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔
