کراچی کےعلاقے فیڈرل بی ایریا میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بہن اور بھائی جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی، مشتعل افراد نے ڈمپرڈرائیور پر تشدد کیا اور پتھراؤ کیا۔
گارڈن ایسٹ کراچی میں فائرنگ، وکیل ہائی کورٹ قتل
حالات مزید بگڑنے پرہجوم نے گلشن چورنگی سہراب گوٹھ روڈ پر7 ڈمپروں کوآگ لگا دی، پولیس اورفائربریگیڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورفائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
