روس کے دور دراز کوریل جزائر کے مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
روسی خبرایجنسیوں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اوراس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروے اورروسی زلزلہ پیما مرکزنے اس زلزلے کی تصدیق کی ہے۔
روس کے مشرقی علاقے میں 8.7 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حکام نے متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کردیا ہے تاکہ نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے، کوریل جزائرایک فعال زلزلہ خیزخطے میں واقع ہیں، جہاں زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت اکثرزلزلوں کا سبب بنتی ہے۔
زلزلے کے بعد خطے میں سونامی کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت مقامی رہائشیوں کو الرٹ پررکھا گیا ہے۔
