لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ محفوظ کردہ فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔ راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت محفوظ کردہ فیصلہ 11 اگست بروز پیر کو سنائے گی۔
فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ اور ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مفتاح اسماعیل کیخلاف ثبوت دے، ورنہ اخلاقی طور پر معافی مانگنی چاہیے، شاہد خاقان عباسی
واضح رہے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے۔ جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔
