سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا، شوہر نے بروقت چھلانگ لگا کر بیوی کو اس کے جبڑے سے نکال لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نہر سے کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کیا اور ٹانگ جبڑے میں دبا کر خاتون کو نہر میں گھسیٹ کر لے گیا۔شوہر حُب علی ملاح نے بروقت چھلانگ کر بیوی کو مگرمچھ سے بچایا۔
امریکی ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا مگر مچھ پکڑا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
