اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔
ترجمان مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2026 کے پہلے مرحلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست تک جاری رہے گی۔ اور دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کروا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے، حافظ نعیم
ترجمان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ اور بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوٹہ مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔
