اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اوروزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا پاکستان نہ آنا غیر متوقع نہیں وہ پہلے بھی نہیں آئے اوراب بھی موجودہ صورتحال میں انکا نہ آنا بہتر ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چار سال وزیراعظم رہے ان کے بچے تب بھی پاکستان نہیں آئے نہ ہی وہ اپنے والد کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوئےاگروہ اب ویزہ مانگیں گے توحکومت ویزہ جاری کردیگی۔
عمر ایوب کو قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اوربلاول بھٹو زرداری کے درمیان حالیہ ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے بلاول صرف تعزیت کیلئے آئے تھے، سیاستدان جب اکٹھے ہوتے ہیں توعمومی بات چیت ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت سیاسی شعوررکھتی ہے اورہم اپنے فیصلوں سے مطمئن ہیں اگلے دو سے تین سال میں عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔
