واشنگٹن، امریکی حکومت نے سونے کی اینٹوں پرعائد ٹیرف کی وضاحت کے لیے جلد ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس آرڈرمیں نہ صرف سونے کی اینٹوں پرٹیکس ودرآمدی ڈیوٹی کی تفصیلات شامل ہوں گی بلکہ دیگرخصوصی مصنوعات پربھی ٹیرف کی وضاحت کی جائے گی۔
ٹرمپ کی میزبانی میں آذربائیجان اورآرمینیا میں امن معاہدہ، جنگ چھوڑنے اورتجارت بڑھانے پراتفاق
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تجارتی پالیسی میں شفافیت لانے اورکاروباری برادری کو واضح رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام درآمدی اشیاء پرعائد محصولات کی تفصیل مرتب کریں تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔
ایگزیکٹو آرڈرکے بعد امید کی جا رہی ہے کہ تجارتی منڈیوں میں استحکام آئے گا اور سرمایہ کاروں کو امریکی مارکیٹ کی سمت سے متعلق اعتماد حاصل ہوگا۔
