تہران، ایران نے اسرائیل کے غزہ سٹی پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو نسل کشی کا واضح اشارہ قرار دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی مکمل تباہی چاہتا ہے اور غزہ سٹی پر کنٹرول کا منصوبہ اس ارادے کو واضح کرتا ہے۔
اسرائیل کا غزہ سٹی پرقبضے کا منصوبہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے بلکہ اسے امریکا اوربعض مغربی طاقتوں کی حمایت بھی حاصل ہے جو اسے کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے، امریکا اوراس کے اتحادی اسرائیل کے ان جرائم میں برابرکے شریک ہیں۔
ایران نے عالمی برادری خاص طورپراقوام متحدہ فوری طورپراس منصوبے کا نوٹس لے اورفلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرے اور کہا کہ ایران فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
