کراچی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا، زمینی راستہ بند نہیں رہ سکتا۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلی فون پربات ہوئی انکا ایک ہی مطالبہ تھا کہ زمینی راستہ کھولا جائے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا
گورنرسندھ نے کہا کہ وہ انیس قائم خانی کے ہمراہ علمائے کرام کے پاس آئے ہیں تاکہ باہمی مشورے سے مسئلے کا حل نکالا جا سکے ہم نے کل بھی چارگھنٹے بیٹھ کرمشاورت کی اورکہا کہ راستہ کوئی بند نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ سے بھی اس معاملے پرگفتگوہوچکی ہے جبکہ ہوائی سفراور پاسپورٹ کے معاملات پرکام شروع ہوچکا ہے، زمینی راستہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پرعارضی طورپربند کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت فلائٹس کی بحالی اوردیگرانتظامات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ زائرین کو بہترسہولیات فراہم کی جا سکیں۔
