آئرلینڈ ویمنز نے دوسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔
پاکستان ویمنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے،آئرلینڈ ویمنز نے ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پی ایس ایل کئی پہلوؤں میں آئی پی ایل سے بہتر قرار
پاکستان ویمنز کی اننگز میں شوال ذوالفقار نے6 چوکوں کی مدد سے33 رنز سکور کیے،مبینہ علی 27،ایمان فاطمہ اور فاطمہ ثنا نے23،23رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے رامین شمیم نے36 رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں،آئرلینڈ کو3 میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل ہوگئی ، تیسرا میچ اتوار کو ہوگا۔
