پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کئی پہلوؤں میں آئی پی ایل سے بہتر قرار پائی ہے ۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ایک سروے جاری کیا ہے جس میں پچھلے 5 ایڈیشنز کے تقابلی جائزے میں پی ایس ایل نے آئی پی ایل کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
آن لائن ٹیکسی ایپ کے ایک اور ڈرائیور کا شہری کے ساتھ فراڈ
سب سے زیادہ فرسٹ اننگز ٹوٹل میں پی ایس ایل کا پہلا نمبر ہے،پی ایس ایل نے چوکے لگانے میں بھی آئی پی ایل کو مات دے دی ،پی ایس ایل میچ میں ایوریج چوکے لگانے کی تعداد 30 ریکارڈ کی گئی ہے،آئی پی ایل میں یہ تعداد 29 ہے، آئی ایل ٹی ٹونٹی 25 اور بگ بیش میں 24 ریکارڈ کی گئی ۔
فاسٹ بالنگ میں بھی پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے آگے ہے،پی ایس ایل میں فاسٹ بالرز کی وکٹیں لینے کی صلاحیت 69 فیصد رہی ،آئی پی ایل میں یہ تعداد 67 رہی ، بگ بیش 72 فیصد کیساتھ سب سے آگے ہے۔
گجرات اورسیالکوٹ میں تاریخی بارش،3گھنٹے میں نکاسی آب کاعمل مکمل
سب سے زیادہ انٹرنیشنل پلیئر کھلانے میں بھی پی ایس ایل آئی پی ایل سے آگے ہے،پی ایس ایل میں 351 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملا ،آئی پی ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑی کھیلنے کی تعداد 335 رہی ۔
سب سے زیادہ انٹرٹینمنٹ مہیا کرنے والی لیگ میں پی ایس ایل کا نمبر دوسرا رہا۔
