قومی کرکٹر فخر زمان کا ری ہیب آئندہ ہفتے سے این سی اے میں شروع ہوگا، ٹیسٹ رپوٹ آنے کے بعد کرکٹر کی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کا پاکستان پہنچنے پر پی سی بی میڈیکل پینل سے رابطہ ہوا جنہوں نے مختلف ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔
فخر زمان کا ری ہیب رواں ہفتے شروع ہونا تھا تاخیر سے وطن پہنچنے کے باعث آئندہ ہفتے سے ہوگا۔
فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے
یاد رہے کہ فخر زمان کو ابتدائی معائنہ کے بعد بائیں ٹانگ کی تھائی میں ہلکا تناؤ تشخیص ہوا تھا۔
قومی بلے ںاز ہیمسٹرنگ اسٹرین کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے تھے۔
