جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ ایسی فوجی اشیاء کی برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی جو غزہ میں استعمال ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں قابلِ تشویش ہیں۔
اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضے کی منظوری دیدی ، رہائشیوں کو انخلاء کا حکم
واضح رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے گزشتہ شب غزہ میں آپریشنز میں شدت کی منظوری دی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے غزہ کے شمالی حصے میں رہائشیوں کو جبری انخلا کا حکم دے دیا ہے جس سے فوجی آپریشن میں وسعت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غزہ کی نئی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہیں لیں گے ، حماس کا اعلان
سکیورٹی کابینہ کے اجلاس سے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہم غزہ کے تمام علاقوں سے حماس کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غزہ کی آبادی کو آزادی دلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس پر تسلط نہیں چاہتے، ہم اسے عرب افواج کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں دھمکی دیئے بغیر اس پر صحیح طریقے سے حکومت کریں گی اور غزہ والوں کو اچھی زندگی دیں گی۔
