قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر سمیت نادرا کے خلاف بدعنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کی ہزاروں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 39 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری طور پر تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں جن میں بتایا گیا کہ ملک بھر سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بدعنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کے 19901 کیسز سامنے آئے۔
لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
ملک بھر سے گزشتہ سال قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر پر مشتمل 13500، بدعنوانی کی بابت 461، غیر ضروری اعتراضات اور دستاویزات کے تقاضوں کی بابت 5940 شکایات موصول ہوئیں۔
غیر ضروری اعتراضات میں لاہور اور پشاور کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد 131 نادرا ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی جاری ہے، 39 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔
