وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوارچوہدری سے یونیسکو کی نمائندہ ڈاکٹر کرسٹینا کی ملاقات میں پاکستان کے زیرآب آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کا اعلان کیا گیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان 2001 کا یونیسکو کنونشن توثیق کرنے والا پہلا جنوبی ایشیائی ملک بنے گا، یونیسکو کے اشتراک سے بحری ثقافتی ورثے کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
انہوں نے کہا کہ زیرآب ثقافت کا تحفظ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی جدوجہد کا حصہ ہے، سمندری تاریخی ورثہ دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے، کراچی کی 70 سالہ پرانی بندرگاہی عمارتوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دینے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ پاکستان میں عالمی معیار کا میری ٹائم میوزیم قائم کیا جائے گا، آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران سمندری ماحولیاتی نظام کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیسکو کے تعاون سے زیرآب ورثے کی ڈیجیٹل میپنگ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
یونیسکو کی نمائندہ کرسٹینا نے کہا کہ سمندری ورثے کے تحفظ کیلئے سائنسی و تکنیکی تعاون فراہم کریں گے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ زیرآب ثقافتی اثاثے پاکستان کی قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔
