ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے براہِ راست ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
روسی خبرایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے ایک بین الاقوامی فورم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زیلنسکی سے ملاقات پرکوئی اعتراض نہیں اگرایسی بات چیت سے حقیقی امن کی راہ ہموارہوتوہم تیار ہیں۔
کمبوڈیا نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کردیا
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کبھی دروازے بند کرکے نہیں کیے جاتے اورکسی بھی تنازعے کا حل بالآخرمیزپربیٹھ کرہی نکلتا ہے تاہم یوکرین کوحقیقت پسندانہ مؤقف کیساتھ مذاکرات کی میزپرآنا ہوگا۔
دوسری جانب یوکرینی حکومت کی طرف سے اس بیان پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا مگربین الاقوامی مبصرین اس پیشرفت کومحتاط امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
اگریہ ملاقات ممکن ہوئی تو یہ جنگ کے آغاز کے بعد دونوں صدور کی پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔
