پشاور: سینیٹر مشال یوسفزئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سینیٹر مشال یوسفزئی 31 جولائی کو ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ لیکن کئی دن گزر جانے کے باوجود تاحال مشال یوسفزئی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا۔
نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے تاحال مشال یوسفزئی کی حلف برداری بھی نہ ہوسکی۔ خیبرپختونخوا سے باقی منتخب سینیٹرز کی حلف برداری کچھ ہی دن کے اندر ہوگئی تھی۔
سینیٹر مشال یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 دن گزر گئے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ اور ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے حلف برداری کی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے آنے والے کچھ دنوں میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔ تاہم معلوم نہیں کس وجہ سے الیکشن کمیشن نے میری بطور سینٹیر نامزدگی کا نوٹیفکیشن نہیں جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 14اگست کو کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
ترجمان الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا سہیل خان نے کہا ہے کہ مشال یوسفزئی کی تمام ضروری دستاویزات اسلام آباد الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہیں۔ ہونا چاہیے تھا کہ ان کا نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا۔ تاہم توقع ہے آج یا کل نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔
