اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت میں اسلحہ دینے کا اعتراف کرلیا۔
نیتن یاہو کا بھارتی صحافیوں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ بھارت کے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال ہوئے۔
نیپرا نے بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر جے پی سنگھ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی، خاص طور پر سیکورٹی اور معیشت میں۔ ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے سینئر بھارتی صحافیوں سے بات کی، ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔
