لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 14 اگست کو کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک فسادی گروپ ہر اہم موقع پر فساد کرتا ہے۔ 5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا اور نہ کسی کو روکا گیا۔ بلکہ یہ خود باہر نہیں نکلے بس فرمائشی گرفتاریاں دیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ فسادی گروپ کو ملک کی ترقی سے تکلیف ہو رہی ہے۔ 14 اگست ہمیشہ بغیر کسی تفریق سے منایا جاتا تھا۔ لیکن اب انہوں نے 14 اگست کو بھی احتجاج کی کال دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کو 700 ارب روپے ملے، وہ کہاں خرچ ہوئے، گورنر خیبر پختونخوا
عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ 14 اگست کو کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا ان کی پرانی عادت ہے۔ اور جو اس ملک کی بہتری اور عوام کے لیے کام کرے بانی پی ٹی آئی کو اس سے مسئلہ ہے۔
