سوات: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو 700 ارب روپے ملے، وہ کہاں خرچ ہوئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ہم نے پرامن پختو نخوا دیا تھا۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گند واپس لے کر آئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آپریشن نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں چاہے مذاکرات سے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام دوست اور پائیدار عدالتی انفرا اسٹرکچر وقت کی اہم ضرورت ہے، چیف جسٹس
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبائی حکومت کو 700 ارب روپے ملے۔ وہ کہاں خرچ ہوئے؟ 8 سال گزرنے کے باوجود ضم اضلاع کو سالانہ 100 ارب روپے نہیں دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ٹیکس لگائے لیکن کیا ہم نے ضم اضلاع کے ساتھ وعدے پورے کیے۔ سینیٹ میں 5، 5 برابر کیے۔ جبکہ ان کے 5 میں بھی ایک ہماراہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلسے جلوسوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔ یہ عدالتوں میں جائیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ علیمہ باجی کہہ چکی عمران خان مائنس ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 5٫5 فرنچائز بن چکے ہیں۔ جبکہ علی امین گنڈاپور آقاؤں اور پارٹی دونوں کو خوش کر رہے ہیں۔
