کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عوام دوست اور پائیدار عدالتی انفرا اسٹرکچر وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیف جسٹس پاکستان سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کراچی رجسٹری میں ملاقات کی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ اور یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت ضروری ہے۔ بار اور بینچ کا تعاون ہی عوام کو فوری انصاف کے حصول میں آسانی ہیدا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام دوست اور پائیدار عدالتی انفرا اسٹرکچر وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی آبادی اور ان کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین، وکلاء اور عوام الناس کو بروقت معلومات اور خدمات تک آسان رسائی ضروری ہے۔
