اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آبادی اور ان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں بڑھتی آبادی اور مسائل کے حل سے متعلق امور پرغور کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔ اور ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں۔ اور خواتین کو ملازمت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا دی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، بیرسٹر گوہر
وزیر اعظم نے کہا کہ آبادی اور ان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے۔
