حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ بلدیات کے حکام کے مطابق مالی سال 2025-26 میں سینی ٹیشن فیس کے سلیب فائنل کر لیے گئے ہیں۔
200 سے 5000 تک سینی ٹیشن فیس عائد کی جائے گی، دیہی اور شہری علاقوں میں فیس مختلف ہوگی، گاؤں میں کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ 400 روپے فیس ہو گی۔
محکمہ بلدیات کے مطابق شہروں میں سینی ٹیشن فیس کے 300 سے 5000 تک کے سلیب ہوں گے، 5 مرلہ سے کم گھروں کے لئے 300 روپے فیس عائد ہو گی۔
وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ
5 سے 10 مرلہ گھروں کے لئے 500 روپے، 10 سے 20 مرلہ کے لئے 1000 روپے، 20 سے 40 مرلہ کے لئے 2000 روپے،40 مرلہ سے زیادہ گھروں کے لئے 5000 روپے ماہانہ فیس ہو گی۔
محکمہ بلدیات کے مطابق شہروں میں سمال بزنس کے لئے 500، میڈیم بزنس کے لئے 1000 روپے فیس ہو گی، بڑے کاروبار کے لئے 3000 روپے ماہانہ فیس ہو گی۔
ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب نے کہا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجیٹلائز ہوگا، ابتدائی طور پر دو ماہ بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا، شہری آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے بھی فیس ادا کر سکیں گے۔
جہاں آن لائن ایپ استعمال نہیں ہو سکے گی، وہاں صفائی کمپنی کے سپروائزر فیس وصول کریں گے، ستھرا پنجاب مہم آٹھ ماہ سے چل رہی ہے جس کے تحت کوئی فیس نہیں لی گئی۔
