کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ، جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سعودی عرب ، موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں خوفناک آتشزدگی ، 7 بچے جاں بحق
ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔
