لاہور (عمر صدیق) جنوبی افریقہ سے 12 زرافوں کی بڑی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی، ان زرافوں کو لانے کیلئے ائیر لائن سے بات چیت کی جا رہی ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر، وائلڈ لائف پنجاب مدثر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر زرافوں کو 15 دن سے ایک ماہ تک قرنطینہ میں رکھ کر جائزہ لیا جائے گا، 12 زرافوں میں سے 9 سفاری زو اور 3 کو چڑیا گھر لاہور منقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے، اس سے پہلے 2018 میں چڑیا گھر کیلئے 3 زرافے جنوبی افریقہ سے ہی منگوائے گئے تھے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر مدثر حسن نے کہا کہ سفاری زو کیلئے دیگر بڑے جانور اور ہاتھی منگوانے کے کیسز کی پیروی بھی کی جا رہی ہے۔
