ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ہوم ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، شائے ہوپ کو ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی کا جولائی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان
اسکواڈ میں جیول اینڈریو، جیدیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گڈاکیش موتی، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلز اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی جلد اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے جس کے بعد دونوں ٹیمیں سیریزکے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گی۔
