غزہ، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں 18 افراد وہ ہیں جو امدادی مراکز کے باہر ذا و دوا کے حصول کے لئے جمع تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری مسلسل امدادی قافلوں اورپناہ گزین مراکزکوبھی نشانہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیلی محاصرے اورامداد پرپابندیوں کے باعث غزہ میں جان بچانے والے آپریشنزاورطبی سرگرمیاں مفلوج ہوچکی ہیں۔
ایرانی صدر اور ملائیشین وزیراعظم کا رابطہ، غزہ پر شدید تشویش
جنگ کے آغازسے اب تک فاقہ کشی کے باعث اموات کی تعداد 193 ہو گئی ہےاب تک غزہ میں مجموعی طورپر61 ہزار158 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اورخواتین کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نےانکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پرمستقل قبضے اورمقامی آبادی کوجبری طورپروسطی علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے پرعملدرآمد کی تیاری کررہی ہے،اس منصوبے میں امریکا کی مشاورت بھی شامل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ایک ارب ڈالرکے امدادی منصوبے کا اعلان کریں گے، جس میں نئے امدادی مراکز کا قیام اور کچھ بنیادی ڈھانچے کی بحالی شامل ہو گی۔
