واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت اور چین کے خلاف سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے پر بھارت کو قیمت چکانا پڑے گی اوراگریہ سلسلہ بند نہ ہوا تومزید تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کیے جائیں گے۔
دیوالیہ امریکا آج سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا، ٹرمپ کا معیشت پر دعویٰ
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے روس سے توانائی کی قربت بڑھا کرمغربی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے اورایسے ممالک کو “سزا” دی جائے گی جو اقدام ہم نے بھارت کے ساتھ کیا وہی دیگرممالک کے ساتھ بھی کریں گے۔
انہوں نے چین پربھی ممکنہ اقتصادی پابندیوں کا اشارہ دیا اورکہا کہ روسی تیل کی خریداری پرچین پراضافی ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں، فی الحال کچھ حتمی نہیں کہہ سکتے لیکن امکانات موجود ہیں۔
ایران، اسرائیل سمیت پانچ بڑی جنگوں کوختم کرا چکے ہیں یوکرین میں اب بھی لوگ مررہے ہیں اوریہ جنگ دراصل بائیڈن کی پیدا کردہ ہے۔
امریکی صدرنے امریکی فوجی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بی ٹو بمبارطیارے نے حال ہی میں 36 گھنٹے مسلسل پروازکی جوامریکا کی دفاعی صلاحیت کا مظہر ہے۔
