ایرانی صدر مسعود پزشکیاں اورملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انورابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام پرجاری مظالم پرگہری تشویش کا اظہارکیا اوراقوام عالم سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
غزہ کی نئی حکومتی انتظامیہ میں حصہ نہیں لیں گے ، حماس کا اعلان
ایرانی صدرنے گفتگو کے دوران کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں انسانیت کیخلاف جاری جرائم ناقابلِ قبول ہیں اورعالمی برادری کواس ظلم پرخاموش نہیں رہنا چاہیے، دنیا کواسرائیل کی جانب سے انسانیت کی تذلیل پرمؤثرردعمل دینا ہوگا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اورعالمی سطح پرمسلم دنیا کو متحرک کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اورانصاف کے حصول کی حمایت جاری رکھے گا۔
