بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ نے سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پربزدلانہ حملہ کیا، پاک فوج کے تین جوان مادرِ وطن پرقربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب یہ حملہ کیا۔ شہداء میں میجرمحمد رضوان طاہر (31 سالہ، تعلق نارووال)، نائیک ابن امین (37 سالہ، تعلق صوابی) اورلانس نائیک محمد یونس (33 سالہ، تعلق کرک) شامل ہیں۔
کرک میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ ، 4 اہلکار شہید
میجررضوان طاہرنے متعدد انسداد دہشتگردی آپریشنز میں دلیری اورقیادت کا مظاہرہ کیا،واقعے کے بعد علاقے میں فوری کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسزنے عادہ کیا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کومتزلزل نہیں کرسکتیں۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
