ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام افسران فی الفور فیلڈ میں نکلیں اور کاروائیاں یقینی بنائیں۔
وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے
جس ایریا کے سٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا،باجوں کے خلاف کاروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں۔
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں۔
