وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری دفاتر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی۔
وزیر اعظم نے سرکاری دفاتر میں غیرحاضری اور تاخیر پر اظہار برہمی کیا۔ دفاتر میں وقت کی پابندی یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم نے واضح ہدایت دے دی۔
وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور خودمختار اداروں میں وقت کی خلاف ورزی پر سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی ، شہباز شریف
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام افسران و عملہ سرکاری اوقات کار کی مکمل پابندی کریں، سیکرٹریز اور ادارہ سربراہان خود وقت کی پابندی میں مثال قائم کریں۔
سیکریٹری کابینہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور محکموں کو خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔
