امریکہ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا جس کے بعد بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے،معاملے پر بھارتی حکومت کی پریشانیوں میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔
امریکی ٹیرف کے اضافی نفاذ پر رد عمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا کا بھارت پر ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، حالیہ دنوں میں امریکا نے بھارت کی روس سے تیل کی درآمدات کو نشانہ بنایا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر اسکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردئیے
بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، امریکا کے یہ اقدامات غیر منصفانہ، بلاجواز اور غیر منطقی ہیں۔
دوسری جانب بھارت پر اضافی امریکی ٹیرف پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا مزید ٹیرف بھارت کے لیے اچھی خبر نہیں،پاکستان،بنگلادیش اور دیگر ممالک پر کم ٹیرف عائد کیاگیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فی کیشن ایپ متعارف کرادی
اضافی ٹیرف کے بعد بھارتی مصنوعات امریکی منڈی میں مہنگی ہو جائیں گی،بھارت پر پاکستان،ویتنام،انڈونیشیا اور فلپائن سے زیادہ ٹیرف عائد کیا گیاہے۔
