اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فی کیشن ایپ متعارف کرادی ہے۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد آن لائن ٹیکسی استعمال کرنیوالے مسافروں کا تحفظ ہے،ایپ کے ذریعے پولیس اور ٹیکسی سروسز کے درمیان رابطہ قائم ہو گا۔
بارشوں کا چھٹا اسپیل کل تک جاری رہنے کا امکان
ایپ خواتین مسافروں کو درپیش خدشات کے پیش نظر تیار کی گئی،شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
غیر تصدیق شدہ گاڑی کی فوری اطلاع دینے کیلئے ایمرجنسی بٹن شامل کیا گیا ہے ،شہری ایپ کے ذریعے ٹیکسی پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔
آئی سی سی نےبالرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
ایپ سے پولیس کو ٹیکسی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی،ایپ اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
