اسلام آباد: سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے پہلی بار 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایس ای سی پی پہلی بار 4 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کر کے پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ ایس ای سی پی نے جولائی 2025 میں 4 ہزار 65 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی۔
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے مئی 2025 میں 3 ہزار 609 کمپنیوں کی رجسٹریشن کی تھی۔ اور ملک بھر کی 99 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے کی گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ملک بھر میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کیجانب گامزن ہے، وزیر اعظم
نئی رجسٹریشن ہونے والی کمپنیوں میں 57 فیصد پرائیوٹ لمیٹڈ، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں۔ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں 862 کمپنیاں سرفہرست ہیں۔
سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 96 رہی۔
