اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
وزیر اعظم نے اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا مقدر اب سازشوں پر نہیں کارکردگی پر لکھا جائے گا، مریم نواز
شہباز شریف نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔
