پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ جبکہ بھارت کو اپنی طاقت کا غرور تھا جسے خاک میں ملا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم شکست کے بعد منہ سے ایک لفظ نہیں نکال سکتا۔ پوری قوم جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ اور پاکستان کی قوم نے فوج کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف جنگ لڑی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔ اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا۔ اور ہمیں نوجوان نسل کو درست سمت میں لے کر جانا ہے۔ ہم تمام مسائل کا حل سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔
