قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
قرار دار کے متن میں کہا گیا کہ ایوان اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بربریت اور اشتعال انگیز اعلانات کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی ترسیل کو روکنا تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
قومی اسمبلی ، بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان عالمی برادری سے تمام فوری اور مناسب اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایوان انصاف اور حق خود ارادیت کے لئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے بہادر اور جرات مند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
