پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار48 پوائنٹس پر پہنچ گیا ، کاروبار کے آخری سیشن میں 2094 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس نے ایک لاکھ ، 45 ہزار کی حد عبور کر لی۔
اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
گزشتہ روز انڈیکس نے بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 43 ہزار کی سطح عبور کر لی تھی۔ کاروبار میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 47 پیسے ہو گئی۔
