پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔
20 کھلاڑیوں کو 5 کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں ، تمام کیٹیگریز میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کی نمبر ون بائولر سعدیہ اقبال ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سعدیہ اقبال اور سدرہ امین کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو کیٹگری بی اور رمین شمیم کو کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ابھرتی کھلاڑیوں کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے ، ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو ایمرجنگ کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
