وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 4مسافر ٹرینوں میں 3، 3 بوگیوں کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بوگیوں کے اضافے کے ساتھ سروس کا آغاز 15 اگست کو کیا جائے گا،اطلاق لاثانی ایکسپریس، سیالکوٹ ایکسپریس، فیض ایکسپریس اورنارووال پیسنجر پر ہو گا۔
سونا 1500 روپےسستا ،فی تولہ3 لاکھ 58 ہزار روپے کا ہوگیا
دوسری جانب پاکستان ریلویز نے شالیمارایکسپریس ٹرین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،حکام کے مطابق شالیمارایکسپریس بھی نئی تیار کردہ اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں کیساتھ چلائی جائے گی۔
وزیر ریلوے نے بوگیوں کی تیاری کے لئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دے دی،ٹرین میں وائی فائی، ریفریشمنٹ سمیت جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
