الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اے ٹی سی فیصل آباد سے سزایافتہ پی ٹی آئی کے 9ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قراردے دیا۔
الیکشن کمیشن نےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب اورشبلی فراز کو نااہل قراردے دیا، صاحبزادہ حامدرضا، رائے حسن نواز اورزرتاج گل بھی نااہل قرارپائیں۔
راولپنڈی میں 7 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ
رائے حیدر علی ،انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور رائے محمد مرتضیٰ بھی نااہل قرار دئیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن نے تمام اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، نشستیں خالی قرار دے دی گئیں۔
فیصلے کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی نشستیں خالی ہوگئیں، قومی اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی قرار پائی ہے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔
خالی ہونیوالی نشستیں
خیبر پختونخوا سے سینیٹر شبلی فراز کی سینیٹ نشست خالی ہوئی، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب، این اے 96 فیصل آباد سے رائے حیدر علی خان کی نشست خالی ہوئی۔
لاہور میں ٹرام کا کامیاب تجرباتی ٹرائل مکمل
اس کے علاوہ این اے 104 فیصل آباد سے صاحبزادہ حامد رضا، این اے143 ساہیوال سے رائے حسن نواز خان اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل کی نشست خالی ہوئی۔
پی پی 73 سرگودھا سے محمد انصر اقبال، پی پی 98 فیصل آباد سے جنید افضل ساہی اور پی پی 203 ساہیوال سے رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نشست خالی ہوئی۔
بھارت کو ہدف بنانا غیر منصفانہ اور بلاجواز ہے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
دوسری جانب این اے 175 مظفر گڑھ کی نشست پر ضمنی الیکشن روک دیا گیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر این اے 175 مظفر گڑھ میں ضمنی الیکشن روکا گیا۔
