ایبٹ آباد: ہوٹل مالکان نے گلیات، کاغان اور ناران کو آفت زدہ قرار دے کر ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں ہوٹل مالکان نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حالیہ بارشوں، سانحہ سوات اور سانحہ بابو سر کے بعد سیاح نہیں اس طرف کا رخ نہیں کر رہے۔ اور ہر سال 17 محکمے ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکیں تباہ ہیں اور گلیات میں پانی میسر نہیں۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ قابل اطمینان ہے ، وزیراعظم
ہوٹل مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت گلیات، کاغان اور ناران کو آفت زادہ قرار دے کر ٹیکس معاف کرے۔
