ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
رواں سال مون سون سیزن کے دوران 1884 کے بعد اگست میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ بن گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ میں ہر گھنٹے اوسط نوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے،ایک ہی روز میں چار مرتبہ بلیک رین اسٹورم کا الرٹ جاری کیا گیا۔
ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 10 اگست تک بارشوں کا امکان
شدید بارش اور بلیک لیول وارننگ کے بعد تعلیمی ادارے، کلینک اور عدالتوں سمیت دفاتر عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔سڑکیں اور سیڑھیاں آبشار کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
ایک گھنٹے میں دس ہزار مرتبہ بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ ہوئے، شدید بارش کی وجہ سے ٹرینیں منسوخ، فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، مواصلاتی نظام شدید متاثر ہے۔
جاپان کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بھی فی گھنٹہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
