اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اپنے گناہوں کی سزا بھگت رہا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کا غروراورتکبرخاک میں مل چکا ہے اوراللہ نے پاکستان کو ہرمحاذ پرسرخرو کیا اورلوک سبھا میں اپوزیشن جماعتیں روزانہ مودی کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گجرات سے کشمیرتک مسلمانوں کے قتل عام کی جو داستان مودی کے ہاتھوں لکھی گئی، اس کی قیمت ابھی باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 باریہ کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردارادا کیا جوایک سچ ہے اورمودی میں جرات نہیں کہ وہ ان بیانات کوچیلنج کرسکے۔
بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اورکشمیریوں پرہونے والے مظالم کا عالمی سطح پرنوٹس لیا جا رہا ہے، مودی کوایک دن اپنے اعمال کا حساب دینا پڑے گا۔
