کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور جھگڑوں کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہرکےعلاقے پہلوان گوٹھ کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ
ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن عارف میں جائیداد کے تنازعے پرجھگڑا ہوا، جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پرپہنچ کرحالات کو قابو میں کیا اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تیسرا افسوسناک واقعہ لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ کی لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے اورواقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں اورملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
