اسلام آباد / راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث حبس میں کمی اور موسم خوشگوارہوگیا، آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جی سکس، ایف سکس، جی سیون، ایف سیون، آئی ایٹ، بنی گالہ، راول چوک اوربہارہ کہوسمیت متعددعلاقوں میں بارش کے باعث موسم میں خنکی آ گئی جبکہ چند مقامات پرپانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
بالائی و وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست بارشیں متوقع،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
راولپنڈی کے علاقوں فیض آباد، ڈبل روڈ اورشمس آباد سمیت دیگرعلاقوں میں بھی بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تاہم ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اورمتعدد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ شہریوں کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کیلئےعملہ تعینات کردیا ہے تاکہ شہریوں کوکسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
